تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:53

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس: پاکستانی تجاویز پر اتفاق

آج نیوز - سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں سارک پول اور بحری قزاقوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دینے کی پاکستانی تجاویز پر اتفاق کرلیا گیا۔ بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں ہونے والے سارک وزرائے داخلہ کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ رحمان ملک نے انٹرپول کے طرز پر سارک پول بنانے کی تجویز پیش کردی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران پاکستان میں سات ہزار چار سو پچاسی دھماکے ہوئے۔ سارک کی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کمیشن قائم کیا جائے۔ رحمان ملک نے تجویز پیش کی کہ بحری قذاقی کے خاتمہ کیلئے سارک ممالک کی مشترکہ ٹاسک فورس اور انٹر پول کی طرز پر سارک پول قائم کیا جائے۔ جس پر اتفاق کرلیا گیا۔ اجلاس میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف علاقائی تعاون اور امیگریشن جیسے امور پر غور کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.