تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:10

لاہور:بارش،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

آج نیوز - لاہور میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا تو سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد ان قدرتی سوئمنگ پولز سے بھر پور لطف اندوز ہونے کے لئے باہر نکل آئی۔لاہور میں ہلکی بارش کا سلسلہ ہفتے کی دوپہر کو شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے موسلادھار بارش کی صورت اختیار کرگیا۔شہر کے مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔دکانوں کی بیسمنٹ میں پانی بھرنے سے قیمتی اشیاء خراب ہوگئیں۔ سڑکوں پر ٹریفک سستی روی کا شکار ہو گئی۔اکثر علاقوں میں پانی میں پھنسی گاڑیوں کو دھکا لگا کر نکالتے ہوئے لوگ بے بسی کی تصویر نظر آرہے تھے۔دوسری طرف لاہوریوں کی بڑی تعداد اہل خانہ کے ساتھ ساون کی رم رجم سے لطف اندوز ہوتی بھی نظر آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.