23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:42
شیخوپورہ:صوفی شاعر پیر سید وارث شاہ کے عرس کی تقریبات
آج نیوز - شیخوپورہ کے علاقے جنڈیالہ شیر خان میں بزرگ صوفی شاعر پیر سید وارث شاہ کے دو سو تیرھویں عرس کی سہ روزہ تقریبات جاری ہیں۔عرس کی تقریبات کا افتتاح ڈی سی او شیخوپورہ نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا۔ وارث شاہ پنجاب کی ثقافت کے نقیب ایک ایسے شاعر تھے جنہوں نے اپنی لافانی شاعری میں پنجاب کے کھیل تماشوں، میلوں ٹھیلوں، لوگوں کے رہن سہن اور موسموں کا ذکر انتہائی خوبصورت اور دلکش انداز میں کیا ہے۔ انہیں پنجابی زبان کا شیکسپئر بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا قلم انسان کے ہاتھوں انسان کے استحصال کے خلاف سرگرم رہا۔عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر واک تھرو گیٹ،سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔