تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:6

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ، مزید تین ہلاک

آج نیوز - کراچی میں بدامنی کی لہر برقرار ہے۔ فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ملیر کے علاقے اردو نگر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے طاہر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ بوہرہ پیر اور نیو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ کھارادر میں لیاری گینگسٹرز کی فائرنگ سے فٹبال کھیلتے دو افراد زخمی ہوئے۔ بلدیہ ٹاؤن میں کے سیکٹر فائیو جی، فائیو جے اور رانگڑ پاڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد دو گروہوں میں تصادم شروع ہوگیا۔ فائرنگ کے باعث حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ مسلح افراد آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ پولیس یا رینجرز علاقے سے غائب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.