تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56

ملیر حملے کے بعد حکومت نے ایکشن نہیں لیا،رضاہارون

آج نیوز - ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ ملیر کھوکھراپار میں دہشتگردوں کی کارروائیوں کو وزراء کی سرپرستی حاصل تھی۔ واقعات کے شروع ہوتے ہی ایم کیو ایم نے حکومت کو آگاہ کیا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ گزشتہ روز پچاس سے زائد دہشتگردوں نے ملیر، کھوکھراپار اور عمار یاسر سوسائٹی میں حملے کرکے گھروں میں سوئے اور دفاتر جانے کی تیاری کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ ایم کیو ایم نے فوری طور پر حکومت کو مطلع کیا لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ لانڈھی میں دہشتگردوں نے دستی بموں سے حملہ کیا اور اس دوران پولیس کا کوئی وجود نہیں تھا۔رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن چاہتی ہے اور اس لئے گورنر سندھ کا استعفیٰ واپس لیا تھا۔ رضا ہارون نے صدر، وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.