تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:8

نوشکی:پانچ افراد کا قتل

آج نیوز - بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے دربند میں مسجد میں کام کرنے والے پانچ مزدور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے دربند میں ضلع راجن پور کے علاقے جام پورسے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ایک زیر تعمیر مسجد پر کام کررہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوارنامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار مزدور موقع پر جبکہ ایک اسپتال پہنچ کر چل بسا۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت غلام حسین ،اشفاق،حبیب اللہ، محمد زاہد اور منیر احمد کے ناموں سے کی گئی واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.