تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:29

ناروے: بانوے افراد قتل، ملزم کا تعلق فری میسن سیکرٹ سوسائٹی سے نکلا

آج نیوز - ناروے قتل عام کے ملزم بہرنگ بریوک کا تعلق فری میسن سیکرٹ سوسائٹی سے نکلا،یہ انتہا پسند گروہ یورپ میں کثیرالثقافت معاشرت کے خلاف ہے۔ ناروے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک اورشخص حراست میں لے لیا گیا ہے،مشکوک شخص اس ہوٹل میں چیکنگ کیدوران خنجرسمیت پکڑا گیا جہاں وزیراعظم ٹھہرے ہوئے تھے۔ناروے میں جنگ عظیم کے بعد ہونے والی سب سے دہشت ناک کارروائی میں بانوے افراد کی موت سے فضاسوگوار ہے۔ پچاسی افراد فائرنگ جبکہ سات دھماکے میں ہلاک ہوئے،دونوں واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں بتیس سالہ عیسائی انتہاپسند بہرنگ بریوک پولیس کی حراست میں زیرتفتیش ہے جبکہ آج ایک اورشخص خنجرسمیت اس ہوٹل میں چیکنگ کے دوران پکڑا گیا جہاں وزیراعظم اسٹالنبرگ ٹھہرے ہوئے تھے،شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گرفتار شخص بہرنگ بریوک کا ساتھی ہوسکتا ہے۔ اب تک کی تفتیش کے مطابق بہرنگ بریوک نے چند روز پہلے چھ ٹن فرٹیلائزرکھاد خریدی تھی جوبم بنانے کیلئے استعمال کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم دائیں بازوکا انتہا پسند فری میسونک عیسائی ہے۔ ملزم کے بلاگ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا تعلق فری میسنز سیکرٹ سوسائٹی سے رہا ہے،جو کثیرالثقافتی معاشرے کے سخت خلاف ہے اوراینٹی امیگریشن تحریک کیلئے سرگرم ہے۔ نارویجین وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکام غیرملکی انٹیلجنس سے بھی تعاون کررہے ہیں تاکہ دیکھا جاسکے کہ آیا بم دھماکے اورفائرنگ میں کوئی عالمی تنظیم توملوث نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.