تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:58

عامر خان نے زیب جوڈا کا غرور خاک میں ملا دیا

آج نیوز - پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان لائٹر ویلٹر ویٹ کے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے، حریف کو خاک چٹا دی ۔ لاس ویگاس میں ہونے والے سنسنی خیز مقابلے کے پانچویں راونڈ میں عامر خان نے حریف زیب جوڈا پر تابڑ توڑ حملے کئے۔اور حریف کو ناک آوٹ کردیا۔یوں عامر خان لائٹ ویلٹر ویٹ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انٹرنیشنل باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے عامر خان باکسرز کے لئے دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں پاکستانی نڑاد باکسر کو کیرئیر میں صرف ایک مرتبہ ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.