24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:24
ملیر سمیت کسی واقعے میں سندھ کا کوئی وزیر ملوث نہیں، شرجیل میمن
آج نیوز - وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے ملیر سمیت کسی واقعے میں سندھ کا کوئی وزیر ملوث نہیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر اپنے ردعمل میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کا کوئی بھی وزیر دہشتگردوں کی پشت پناہی نہیں کرتا۔ ایم کیو ایم کے الزامات غلط فہمیوں کی بناء پر ہیں اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا ہے پیپلزپارٹی مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لیے کسی بھی تلخ بیان کا تلخ جواب نہیں دیا جائے گا۔