24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:29
ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور نہیں ہوئے، وزیراعظم
آج نیوز - وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ ابھی تک وزیر ہیں۔ اسلام آباد میں موٹر وے پولیس کے اعزاز میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر صوبائی حکومت سے رپورٹ مانگی ہے جو ملتے ہی جاری کر دی جائے گی۔ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ایک سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے ابھی تک منظور نہیں ہوئے اس لئے وہ بدستور وزیر ہیں۔