تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:56

امریکا نے بھارت کی خوشی کیلئے ڈاکٹر فائی کو گرفتار کیا، فضل الرحمان

آج نیوز - کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے امریکا نے بھارت کو خوش اور پاکستان پر دباوٴ ڈالنے کیلئے ڈاکٹر فائی کو گرفتار کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دوسرے دن ہڑتال کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر غلام نبی فائی ایزادی کشمیر کے اہم سپاہی ہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر کشمیر کاز کیلئے کام کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں پر الزامات لگتے رہتے ہیں، جارج واشنگٹن اور نیلسن منڈیلا کو بھی دہشت گرد کہا گیا مگر وہ پوری دنیا کیلئے ہیرو ثابت ہوئے۔غلام نبی فائی اور گرفتاری اور کشمیر کی صورتحال پروزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہناہے کہ بھارتی بالادستی قائم کرنا امریکا کی سوچ ہے، پاکستان خطے میں کسی کی بھی چوہدراہٹ قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر غلام نبی فائی پر الزامات کے حوالے سے حقائق سامنے آنے پر ہی موٴقف دیں گے۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی پر قاتلانہ حملے، ڈاکٹر غلام نبی فائی کی گرفتاری اور کلگام میں خاتون سے زیادتی کے خلاف ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی اپیل کْل جماعتی حریت کانفرنس نے کی تھی۔ مقبوضہ وادی میں دکانیں اور بازار بند رہے۔ شہر کی سڑکیں ویران ہیں اور ٹرانسپورٹ بند رہا۔ دوسری جانب مظفرآباد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ اور احتجاجی مارچ کیا گیا۔ مہاجرین جموں کشمیر کی اپیل پر ہونے والے مظاہرے اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر غلام نبی فائی جیسے امن پسند سکالر کی گرفتاری سی آئی اے ایجنٹوں کو پاکستان میں کھلی چھٹی دینے کا نتیجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.