تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:0

کوئٹہ: ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، 2 افراد ہلاک

آج نیوز - کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حق آباد میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے دو افراد عبدالمطلب اور شیر زمان موقع پر ہلاک ہوگئے۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کا تین فٹ حصہ تباہ ہوگیا۔ جس کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.