24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:12
وفاقی حکومت پنجاب سے سوتیلی ماں والا سلوک نہ کرے، شہباز
آج نیوز - وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب سے سوتیلی ماں والا سلوک نہ کرے، وزیراعظم رمضان المبارک کیلئے پندرہ ہزار ٹن چینی فراہم نہ کرنے پر ٹریڈنگ کارپویشن آف پاکستان کیخلاف نوٹس لیں۔ لاہور میں پہلے ماڈل بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کو پہلے بجلی اور گیس سے محروم رکھا جارہا ہے، اب ٹی سی پی رمضان المبارک کیلئے پندرہ ہزار ٹن چینی دینے سے انکاری ہے۔ اس بارے وزیراعظم کو خط بھی لکھیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے پانچ شہروں میں ماڈل بازار قائم کردیئے گئے ہیں اور اس سال بیس شہروں میں بازار قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈل بازاروں میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ سٹالز اور بچوں کیلئے پلے لینڈ بھی بنائے گئے ہیں۔