24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:0
پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے اختیارات میں کمی کر دی
آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کے اختیارات میں کمی کردی،کمیٹی کو سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے حتمی بیس کے بجائے پینتس قومی کرکٹرز کے نام دینے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے ابتدائی چھ ماہ کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کی معیاد تیس جون کو ختم ہوچکی ہے۔پی سی بی نے محسن حسن خان کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی کے اختیارات میں کمی کردی ہے اور انہیں سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے اگلے چھ ماہ کے حتمی بیس پلئیرز کے نام دینے کے بجائے تیس سے پینتس کرکٹرز کی فہرست دینے کی ہدایت کی ہے۔بورڈ حکام سلیکشن کمیٹی کے دئیے جانیوالے ناموں پر غورکرکے قومی کرکٹرز کو اے،بی اور سی کیٹگریز جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو وطائف دینے کا تعین خود کریں گے۔