تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

رواں ہفتے عام استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں 16 فیصد اضافہ

آج نیوز - رواں ہفتے عام استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں سولہ فیصد اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بائیس اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اکیس جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں گذشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں سولہ اعشاریہ صفر نو اور گذشتہ ہفتے کی نسبت اعشاریہ صفر چھ فیصد اضافہ ہوا۔ تین ہزار روپے ماہانہ آمدنی والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور اس کے لئے عام اشیاء سترہ فیصد مہنگی ہوگئیں، قیمتوں کے حساس اشاریئے میں شامل روزمرہ استعمال کی ترپن اشیاء میں سے بائیس کی قیمتوں میں اضافہ، سات میں کمی اور چوبیس میں استحکام رہا۔ اس ہفتے پیاز کی قیمت نو فیصد، مرغی کا گوشت دو اعشاریہ چھ فیصد، انڈے ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اور دال مسور کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر چودہ فیصد اور آلو کی قیمت میں چھ فیصد کمی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.