19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49
کراچی دھماکا: دوشہیدپولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ
آج نیوز - کراچی میں ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر دھماکا میں شہید ہونے والے دو اہلکاروں کی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید ہونے والے دوپولیس اہلکاروں سہیل اور جنیز کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکواٹرز گارڈن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر داخلہ سندھ منظور وسان، آئی جی سندھ واجد درانی، ایڈیشنل آئی جی سعود مرزا اور ایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت پولیس آفسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد وزیر داخلہ سندھ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کیلئے بیس لاکھ روپے کے علاوہ پولیس میں ملازمت اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ نماز جنازہ کے بعد سہیل کا جسد خاکی لانڈھی بھیجا گیا جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ جنیز احمد کی میت ان کے آبائی گاوں ایبٹ آباد روانہ کردی گئی۔