تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49

لاہور:ڈینگی بخار سے مزید تین افراد جاں بحق

آج نیوز - لاہور میں ڈینگی وائرس نے آج مزید تین افراد کی جان لے،چوبیس گھنٹوں میں جاں بحق افراد کی تعداد دس ہوگئی۔لاہور کے مختلف اسپتالوں آج جاں بحق ہونے والوں میں محمد عنایت، عمر علی اور محمد فاروق شامل ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کااسپتالوں میں بدستور تانتا بندھا ہواہے آٹھ سو بیالیس نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں کو خصوصی احتیاط سے کام لینا ہو گا۔سری لنکن ماہرین کی ٹیم نے آج لاہور کے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کئے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بچوں میں قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے، ان پر ڈینگی وائرس کا اثر نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.