تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49

پی پی کے پاس نئے صوبے بنانے کیلئے آئینی قوت نہیں،فضل الرحمان

آج نیوز - جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس نئے صوبے بنانے کے لئے آئینی قوت نہیں، نعرے گلے پڑ سکتے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کا اعلان وزیراعظم کا ذاتی پروگرام ہو سکتا ہے، پیپلز پارٹی کا نہیں، نئے صوبے نہ بننے پر یوسف رضا گیلانی اس سے زیادہ کچھ نہیں کہیں گے کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، نعرے گلے بھی پڑ سکتے ہیں۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ایجنسیاں فرقہ واریت اور جرائم کو فروغ دے رہی ہیں، دینی مدارس کا خاتمہ بین الاقوامی ایجنڈہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جانب سے خودمختار کشمیر کا نعرہ زور پکڑ گیا تو پاکستان کی تمام جدوجہد پر پانی پھر جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.