19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49
ٹھٹھہ:پاک فوجی کے مشاق طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
آج نیوز - ٹھٹھہ میں پاکستان آرمی کے مشاق طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارے کوہنگامی طورپرمکلی کے کرکٹ گراؤنڈ میں اتارا گیا۔ حادثے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا۔مقامی حکام کے مطابق پاکستان آرمی کے ٹو سیٹرمشاق طیارے نے فنی خرابی کے باعث مکلی کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے دوران پائلٹ شعیب معمولی زخمی ہوا۔ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے فوری بعد رینجرز نے مکلی قبرستان کرکٹ گراؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا۔