19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49
دہشتگردوں کا ہدف کچھ اور تھا،رحمان ملک
آج نیوز - وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا ہدف کچھ اور تھا۔ بھرپور سیکورٹی کے باعث ناکام رہے۔کراچی دھماکے کیلئے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کسی اور مقصد کیلئے تھی لیکن بھر پورسیکورٹی کے باعث ہدف پر حملہ نہ کر سکی۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے ایس ایس پی، سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے کراچی کے قیام امن کیلئے بہت کام کیا ہے، رحمان ملک نے کہا کہ اطلاع کے مطابق دہشتگردی کا یہ حملہ سرکاری یا کسی اور نامور وکیل کے خلاف ہونا تھا مگر سیکورٹی کے باعث ایسا ممکن نہ ہوا۔