تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49

اسفندیار کا الطاف حسین کی جانب سے الزامات واپس لینے کا خیرمقدم

آج نیوز - اے این پی کے صدر اسفندیار ولی نے الطاف حسین کی جانب سے اے این پی پرعائد الزامات واپس لینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذآرائی میں کمی سے کراچی میں پائیدارامن کی راہ ہموار ہوگی،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان نے اپنے بیان میں کہاکہ سیاسی محاذ آرائی میں کمی سے کراچی میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو گی ،جمہوریت مستحکم ہو گی اور پاکستان کے حقیقی اور بنیادی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ، اسفند یار ولی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ جمہوری سوچ رکھنے والے ایک دوسرے کا میڈیا ٹرائل نہیں کریں گے، ملک کواس وقت جس قسم کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اس صورتحال میں سیاسی جماعتیں مفاہمت کو فروغ دیں،عداوت و دشمنی کو بڑھانے کے بجائے سنجیدگی سے سرجوڑ کر بیٹھیں تاکہ اجتماعی دانش کے ذریعے ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کا حل نگال جاسکے ، اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اسفندیار ولی کے خلاف بیان واپس لیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ ملک کے مفاد میں اختلافات ختم کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.