تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49

کراچی میں بد امنی کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،نواز

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں بد امنی کے ان تمام ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جن کی نشاندہی سپریم کورٹ نے کی ہے،اگرحکومت بروقت کارروائی کرتی تو سندھ میں سیلاب سے اتنی تباہ کاری نہ ہوتی۔مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کراچی میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ اگرسندھ میں بر وقت امدادی سرگرمیاں شروع کردی جاتیں تو اتنی تباہی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے توقعات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے وفاقی حکومت ازخود مستعفی ہوجانا چاہیے۔ نواز شریف نے تجویز دی کہ وزیراعظم صوابدیدی فنڈز سے سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ کراچی پر بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے مصالحت ضرور کریں مگر کراچی میں بدامنی کے ذمے داروں کے خلاف ٹرائل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کو داؤ پرنہیں لگنے دیا جائے گا۔ ایک دوسرے پر الزامات کے بعد ملی بھگت کا کھیل خطرناک ہوگا۔سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں افراد متاثرہوئے۔ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.