19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49
متاثرین کوخوراک کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی،صدر
آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے خوراک اور پینے کے پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بروقت اقدامات سے جانی نقصان کم ہوا۔بلاول ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب کے متاثرین کی مشکلات راتوں رات ختم نہیں کی جا سکتیں۔ متاثرین کی بحال ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات کیے جانے کے باعث انسانی جانوں کا نقصان کم ہوا۔ صدر زرداری نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ مشکل کی اس گھڑی سے نمٹ لیں گے۔ متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے بلاول ہاؤس میں اسپیشل فلڈ کنٹرول مانیٹرنگ روم قائم کیا گیاہے۔