تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49

چینی کمپنی تھرکول فیلڈ سے سالانہ نو سو میگا واٹ بجلی پیداکرے گی

آج نیوز - حکومت سندھ اور چین کی گلوبل مائننگ کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، چینی کمپنی تھرکول فیلڈ سے سالانہ پچاس لاکھ ٹن کوئلہ اور نو سو میگا واٹ بجلی پیداکرے گی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں حکومت سندھ اور چین کی گلوبل مائننگ کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک میں کوئلے اورمعدنی زخائر پر تحقیقی عمل کا مقصد پاکستان کوتوانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کار کمپنی کو تمام تر سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پرگلوبل مائننگ کے سی ای او لائی ینگ لیو نے کہا کہ منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ چھ ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار چودہ سے نو سو میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی جبکہ دوہزار بیس تک دس ہزار میگا واٹ بجلی کے حصول کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.