تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:12

ڈینگی وائرس: پنجاب میں مزید 4 افراد جاں بحق

آج نیوز - ڈینگی وائرس نے پنجاب میں مزید چار افراد کی جان لے لی۔ مزید دو سو پانچ افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، سری لنکن ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین نہ گھبرائیں، ڈینگی وائرس بچوں پر اثر نہیں کرتا۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں جاں بحق ہونے والوں میں محمد عنایت، عمر علی اور محمد فاروق شامل ہیں جبکہ سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چودہ سالہ ربنواز بھی دم توڑ گیا۔ ڈینگی وائرس کے چیک اپ کے لئے ہسپتالوں میں بدستور تانتا بندھا ہوا ہے، لاہور میں ایک سو اٹھتر نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کے علاج کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں تاہم متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ سری لنکن ماہرین کی ٹیم نے لاہور کے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کئے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بچوں میں قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے، ان پر ڈینگی وائرس کا اثر نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.