تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:23

سندھ: وبائی امراض نے مزید 10 افراد کی جان لے لی

آج نیوز - سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں سے پانی اب تک نہیں نکالا جا سکا۔ سیلاب سے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے۔ گندے پانی سے پھیلنے والی وبائی بیماریوں نے مزید دس افراد نے جان لے لی۔ بدین میں گونی پھلیلی آوٴٹ فال ڈرین کے لنک نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے گولارچی کے مزید دیہات ڈبو دئے۔ پنکریوں اور گولاچی میں دو خواتین جب کہ ٹنڈو باگو اور گولارچی میں چار بچے پیٹ کے امراض کی نذر ہوگئے۔ جام شورو میں بھان سعید آباد کے گوٹھ پیارو جمالی میں دو کمسن بہن بھائی بھی پیٹ کے امراض کے باعث جاں بحق ہو ئے۔ ادھر نوشہرو فیروز میں تھارو شاہ اور بھریا روڈ میں بھی پیٹ کے امراض میں مبتلا آٹھ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ دادو میں کا چھو کے سینکڑوں دیہات کا جوہی شہر سے کء روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ غذا اور طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں متاثرین پیٹ کے امراض میں مبتلا ہیں۔ ادھر میھڑ میں بلیدائی کے قریب سیم نالے میں شکاف کے بعد گوٹھ شمس الدین بلبل اور پیرو ترک سمیت سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی۔ بارش تو تھم گئی لیکن ٹھٹھہ شہر میں اب بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ میر پور خاص میں انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث اب بھی شہر میں بارش کا پانی کھڑا ہے دوسری جانب قریبی سیم نالوں سے آنیو الا مزید پانی بھی شہر میں داخل ہو گیا ہے۔ سیم نالے میں شگاف اور سیلابی ریلہ کنڈ یارو شہر میں داخل ہونے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.