تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:55

کراچی: اورنگی ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

آج نیوز - کراچی میں رینجرز نے اورنگی ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کھارادر سے دو مبینہ بھتہ خور حراست میں لے لیے گئے۔ جب کہ پاک کالونی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کراچی میں امن کے لیے رینجرز کی ٹارگیٹڈ کارروائی جاری ہے۔ گذشتہ رات بارہ بجے کے بعد اورنگی ٹاون نمبر دس سے مبینہ ٹارگٹ کلر شاہد عرف درندہ کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ اس کے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک رپیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہد لیاری گینگ وار کا بھی ایک اہم رکن بتایا جاتا ہے۔ ادھر کھارادر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جاوید اور آصف نامی دو بھتہ خور گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ خواجہ اجمیر نگری سے بھی ایک ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔ ہے دوسری جانب رینجرز نے آج صبح کراچی کے علاقے پاک کالونی کا محاصرہ کرکے سرچ آپریش شروع کیا ہے۔اس کارروائی کے دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پاک کالونی میں جرائم پیشہ اور گینگ وار سے وابستہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ جس کے بعد آج صبح علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ آخری اطلاعات تک تلاشی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.