تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:55

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ مذہبی اسکالر طلحہ رحمانی ساتھی سمیت زخمی ہوگئے۔ کراچی میں سائٹ کے علاقے فرنٹئیر کالونی نمبر دو میں پچاس سالہ چوکیدارمحمد سیف کو تلخ کلامی کے بعد اس کے ساتھی نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ بھینس کالونی کے قریب جھاڑیوں سے پینتیس سالہ شخص کی لاش ملی۔ جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ دوسری جانب نیپا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے کی فائرنگ سے مولانا طلحہ رحمانی اور انکے ساتھی عبداللہ سلام زخمی ہوگئے۔ طلحہ رحمانی کوشدید زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔ مولانا طلحہ رحمانی جامعہ بنوریہ شوریٰ کونسل کے رکن ہیں جبکہ ان کے ساتھی نارتھ کراچی میں واقع ایک مسجد کے خطیب بتائے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.