تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:12

سانحہ بارہ مئی پر درخواست کی سماعت، مدعاعلیہان کو نوٹس

آج نیوز - سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست گزار اقبال کاظمی نیاپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ بارہ مئی کوسوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کیے گئے۔ متعدد افرادکو ابدی نیند سلادیا گیا لیکن حکومت تماشائی بنی رہی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، سابق پرویز مشرف ، الطاف حسین اور اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.