تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:24

برابری کی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے، حنا ربانی کھر

آج نیوز - وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ تعلقات یکطرفہ نہیں ہوتے۔ برابری کی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔ نیویارک میں میڈیا سے بات چیت کے دوران حنا ربانی کھر نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقات کو مفید قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حناربانی کھر نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں جاری مصالحت کی حمایت کرتا ہے۔ اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان پر تنقید کے بجائے اسکا تعاون کرے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جو کچھ کررہا ہے اپنے مفادات کے لیے کررہا ہے۔ اس جنگ میں پاکستان کے تیس ہزار سے زائد شہری شہید ہوئے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت سی قربانیاں دیں۔ دہشتگرد جہاں بھی ہوں وہ پاکستان، امریکا اور ہر ملک کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.