تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:40

فلسطین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی رکنیت کیلئے درخواست کریگا

آج نیوز - فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو مکمل رکنیت کی درخواست کریں گے۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اب بھی سمجھوتے کا وقت ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں کہا کہ وہ عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کیلئے مکمل رکنیت کی درخواست دیں گے۔ فلسطینی صدر پر امید ہے کہ انہیں ایک سو تیرانوے ممالک میں سے ایک سو چھبیس کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم امریکا نے واضح کیا ہے کہ اگر اس قسم کی درخواست سلامتی کونسل میں آئی تو وہ اسے ویٹو کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں اس مسئلے کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے اور یہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھیاسٹھویں سیشن میں فلسطین کا معاملہ سرفہرست ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.