تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:55

یمن: مظاہرین کیخلاف حکومت کا کریک ڈاؤن، 56ہلاک

آج نیوز - یمن کے دارالحکومت صنعا میں مظاہرین کے خلاف حکومت کریک ڈاوٴن جاری ہیں دو دن میں ہلاکتوں کی تعداد چھپن ہوگئی۔ حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد کے بعد سرکاری فوج اور جنرل علی محسن کی حامی فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن نے اتوار کا حکومت سے رابطہ کرکے سیز فائر کی درخواست کی تاہم اس کا جواب ان کو مظاہرین پر فائرنگ کی صورت میں ملا۔ غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق سرکاری فوج نے کئی مقامات پر براہ راست مظاہرین پر فائرنگ کے علاوہ عمارتوں کی چھتوں سے نشانہ بناکر فائرنگ کی۔ مظاہرین پر فائرنگ اور جھڑپوں کے دوران پیر کو مزید تیس افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد دو دن میں ہلاکتوں کی تعداد چھپن ہوگئی ہے جبکہ دو سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سعودی عرب کے نیوز چینل اخبریہ کے صحافی بھی شامل ہیں۔ حکومت نے دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یمن میں گذشتہ آٹھ ماہ سے حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین صدر علی عبداللہ صالح کے تینتیس سال پر محیط اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مصالحتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے ثالث جمال بن عمر اور خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل عبدالطیف الزینی صنعا پہنچ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.