20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:56
بھارتی صدر کی خواجہ معین الدین چستی کے مزار پر حاضری
آج نیوز - بھارتی صدر پرتیبھا پٹیل نے ملک میں بھائی چارے کے فروغ کے لیے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی۔ راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پرتیبھا پٹیل نے کہا کہ انہوں نے امن، اخوت اور ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے دعا کی۔ بھارتی صدر کی آمد کے موقع پر مزار کے ارد گرد اور احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔