20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:12
شاہد آفریدی آج صدر زرداری سے ملاقات کریں گے
آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج بلاول ہاوٴس کراچی میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا انتظام وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کھیل حلیم عادل شیخ نے کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ ایک وفد کے ہمراہ صدر سے ملاقات کریں گے جس میں شاہد آفریدی کے علاوہ کھیلوں سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں شاہد آفریدی صدر سے علیحدگی میں ملاقات کریں گے۔ اس دوران آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس بھی لے سکتے ہیں۔