20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:24
فاتح قومی کرکٹ ٹیم کل وطن واپس پہنچے گی
آج نیوز - زمبابوے کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کرنے والی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کل وطن واپس پہنچے گی۔ فاتح قومی اسکواڈ بدھ کی صبح ہرارے سے ابوظہبی کے راستے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے گا۔ قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کے واحد ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتح سمیٹ کر کلین سویپ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے طویل عرصے کے بعد کسی ٹیم کے خلاف اتنی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ قومی کرکٹرز پچیس ستمبر کو لاہور میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے ریجنز کی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔