تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:40

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

آج نیوز - یورپ کے قرضوں کے بحران کے باعث عالمی معیشت کو خطرات کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ سنگاپور آئل مارکیٹ میں ایک بیرل لائٹ سویٹ کروڈ پچاسی ڈالر پینسٹھ سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت میں گزشتہ دو سیشنز کی کمی کے بعد معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت ایک سو نو ڈالر تینتیس سینٹس فی بیرل پر آگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ کے قرضوں کے بحران سے عالمی معیشت کے حوالے سے خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ناصرف تیل بلکہ تمام کموڈٹیز اور ایکویٹی مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار ہیں۔ اور سرمایہ کار رسکی ایسٹس سے سرمایہ منتقل کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.