20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:55
برطانیہ: الیس ٹیمپرلی کے تخلیق کردہ ملبوسات کی نمائش
آج نیوز - برطانوی فیشن ڈیزائنر الیس ٹیمپرلی کے تخلیق کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ الیس ٹیمپرلی کے تیار کردہ موسم بہار و گرما کے ملبوسات کی نمائش لندن میں ہوئی۔ دھمیے رنگوں سے تیار کردہ لباس کو ہائی سوسائٹی کی خواتین کی پسندیدگی کی مناسب سے تیار کیا گیا ہے۔ الیس ٹیمپرلی نے شہزادی کیٹ مڈیلٹن کی فیشن سینس کو خوب سراہا اور انہیں مستقبل کی ملکہ قرار دیا۔ الیس کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی کیٹ مڈیلٹن نے الیس کا تیار کردہ لباس پہنا۔ وہ ڈیزائن تیزی سے آن لائن فروخت ہوگیا۔