20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:12
خیبرپختونخوا: چوہتر نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
آج نیوز - خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ چوہتر نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جبکہ ڈینگی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں میں فیور کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبے میں مشتبہ ڈینگی کیسز کی تعداد ایک سو اڑسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ ایک سو اڑسٹھ میں سے سات افراد پنجاب سے خیبرپختونخوا منتقل ہوئے تاہم دیگر کیسز مختلف اضلاع سے سامنے آرہے ہیں جن میں پشاور، مانسہرہ، بٹ گرام، ڈی آئی خان، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، نوشہرہ شامل ہیں۔