20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:40
اے ایف سی انڈر سکسٹین فٹبال: پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا
آج نیوز - اے ایف سی انڈر سکسٹین فٹبال چیمپئین شپ کوالیفائرز میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ افغانستان کو شکست دے دی۔ کویت سٹی میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے مات دی۔ قومی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے تین گول کی برتری حاصل کرلی۔ افغانستان کی ٹیم میچ میں صرف ایک گول کرسکی۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان نے ایونٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنانے کی امیدوں کو روشن رکھا۔ قومی ٹیم نے راوٴنڈ میچ میں صرف مالدیپ کیخلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ اسے میزبان کویت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شکست ہوئی۔ پاکستان کوآخری راوٴنڈ میچ میں یمن سے مقابلہ کرنا ہے۔ گرین شرٹس کوفائنل راوٴنڈ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یمن کے خلاف میچ میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی۔