20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:55
آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد نیا قرض نہیں لیں گے، پاکستان
آج نیوز - پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اطمینان بخش ہیں، عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام ختم ہونے کے بعد کوئی نیا قرضہ نہیں لیا جائے گا۔ سیکریٹری خزانہ وقار مسعود کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ اور ترسیلات میں نمایاں اضافے کی وجہ سے پاکستان کو مزید قرضے کی ضرورت نہیں اور آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام تیس ستمبر کو ختم ہوجائے گا، انھوں نے کہا کہ تیس جون تک حکومت کو بیرونی قرضوں کی مد میں دو ارب اسی کروڑ ڈالر ادا کرنا ہیں، لیکن زرمبادلہ کے زخائر بلند سطح پر ہونے کے باعث پاکستان کو مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔