تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:56

سی این جی پر سبسڈی، حکومت کو سالانہ 45 ارب روپے نقصان

آج نیوز - سی این جی پر سبسڈی کے باعث حکومت کو محصولات کی مد میں سالانہ پینتالیس ارب روپے نقصان کا سامنا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کا کہنا ہے کہ فرٹیلائیزر، ٹیکسٹائل اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز کے ساتھ دیگر بڑی گیس کی صارف صنعتوں کو سی این جی پر فراہم سبسڈی ختم کر دی جائے تو حکومت کے محصولات میں سالانہ پینتالیس ارب روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سی این جی سیکٹر حکومت کو سالانہ بتیس ارب بیس کروڑ روپے ٹیکسوں کی مد میں ادا کرتا ہے۔ جبکہ ملک میں گیس کی موجودہ صورتحال کے باعث سی این جی سیکٹر کو مشکلات درپیش ہیں۔ دو دن گیس کی بندش سے سی این جی مالکان کو سالانہ پینتیس ارب روپے نقصان ہوتا ہے۔ جبکہ اس دوران دیگر ایندھن کا استعمال صارفین کی جیب پر اکتالیس ارب چالیس کروڑ روپے بھاری پڑتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سی این جی سیکٹر حکومت کو گیس کی خریداری کے لئے پانچ سو اکہتر روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا کرتا ہے۔ جبکہ پاور سیکٹر چار سو سینتالیس روپے، صنعتیں چار سو چونتیس روپے، مقامی صارفین ایک سو سات روپے اور فرٹیلائیزر انڈسٹریز ایک سو دو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا کرتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.