20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:13
رواں سال اشیاء خورونوش کی برآمد میں 33 فیصد اضافہ
آج نیوز - رواں مالی سال کے دو ماہ کے دوران اشیائے خورونوش کی برآمد میں تینتیس فیصد سے ذائد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی اور اگست دو ہزار گیارہ کے دوران پھلوں کی برآمد میں ساٹھ اعشاریہ چار فیصد، سبزیوں کی برآمد میں اکیاسی فیصد، دالوں کی برآمد میں سو فیصد، تمباکو میں پچہتر فیصد، مصالحہ جات میں اننچاس فیصد اور تیل کے بیجوں کی برآمد میں چار سو باسٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی گوشت کی برآمد میں چون فیصد اور مچھلی کی برآمد میں دس فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب گندم کی برآمد میں سو فیصد اضافہ جبکہ چاول کی برآمد میں ساڑھے تیرہ فیصد کمی ہوئی۔