20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:55
ڈیفنس خود کش حملے کی تحقیقات جاری
آج نیوز - کراچی میں ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر دھماکے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام شروع کردیا۔ چوہدری اسلم کہتے ہیں کہ دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا ہوگا۔جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم نے ڈی آئی جی ساؤتھ کمانڈر شوکت کی سربراہی میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ٹیم نے ایس ایس پی چوہدری اسلم کی رہائش گاہ اور اطراف کی مختلف عمارتوں کا دورہ کیا اور شواہد جمع کئے۔ ابتدائی تحقیقات سے حملہ خود کش قرار دیا جارہا ہے۔ایس ایس پی چوہدری اسلم نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہیں کالعدم تحریک طالبان کے مختلف گروہوں کے ارکان اور مبینہ خودکش حملہ آوروں کی گرفتاری کے بعد دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔انوسٹٹیگیشن ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرے گی اور تفتیش کو جدید خطوط پر آگے بڑھایا جائیگا۔