تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:24

پاکستان کی سابق افغان صدر پر دہشتگردی کے حملے کی مذمت

آج نیوز - پاکستان نے پروفیسر برہان الدین ربانی پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان پر حملہ افغانستان میں امن کے دشمنوں نے کیا ہے، پروفیسر برہان الدین ربانی پر کیے گئے دہشت گردی کے حملے پر دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستانی قیادت نے حکومت اور عوام کی طرف سے افغان عوام اور حکومت کے لیے گہرے دکھ اور رنج کا پیغام دیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امن کی خاطر کام کرنے والے پروفیسر ربانی کی شہادت پر پاکستان عوام اس وقت افغان بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پروفیسر ربانی پاکستان کے دوست تھے۔ ہم انکے ساتھ ملکر پاک افغان مشترکہ کمیشن کے پلیٹ فارم پر افغان امن و خوشحالی کے لیے کام کر رہے تھے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر ربانی کو افغانستان میں امن کے دشمنوں نے شہید کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.