20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:24
نواز شریف کے بیانات کے بعد پی پی کے رہنما بھی میدان میں
آج نیوز - نواز شریف کے دورہ سندھ اور بیانات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی میدان میں آگئے۔ شرجیل میمن نے قدرے سخت زبان استعمال کی لیکن پیر مظہرالحق نے نواز شریف کی آمد کو سیاسی ہم آہنگی کے لیے مثبت قرار دیا ہے۔کراچی کی سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز کی بات کر کے نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔ بیان کیا آیا شرجیل میمن بھی میدان میں کود پڑے، اْنہوں نے الزام لگایا نواز شریف کے دہشت گردوں سے روابط ہیں۔ وہ سندھ میں اپنی سیاست نہ چمکائیں۔ وزیرا اطلاعات سندھ کا کہنا تھا حکومت امداد مانگے تو شرم آتی ہے لیکن معاہدے کر کے ملک سے فرار ہونے والوں کو شرم نہیں آتی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا نواز شریف متاثرین سیلاب کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔ صحافیوں میں لفافہ کلچر مسلم لیگ نواز نے ہی متعارف کرایا۔حیرت انگیز طور پر پیر مظہر الحق نے تنقید تو دورکی بات۔ نواز شریف کے دورے کی تعریفیں شروع کر دی۔ انہوں نے دورہ سندھ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا نوازشریف کی آمد سیاسی ہم آہنگی پیدا کرے گی۔