تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 1:49

دنیا کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم انتقال کرگئیں

آج نیوز - دنیا کی سب سے کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم لاہور کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں انتقال کرگئیں ۔نماز جنازہ آج لاہور اور تدفین فیصل آباد میں ہوگی ۔ارفع کریم تین ہفتے سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج تھیں ۔وہ چھبیس روز پہلے کومے میں چلی گئی تھیں ۔سولہ سالہ ارفع کریم رندھاوا دنیا کی سب سے کم عمر آئی ٹی ماہر تھیں ۔انہوں نے نو سال کی عمر میں مائیکروسوفٹ پروفیشنل سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔مائیکروسوفٹ کے مالک بل گیٹس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کم سن ارفع کریم رندھاوا کے اعزاز میں امریکا میں تقریب منعقد کی تھی ۔انہوں نے ارفع کے علاج کیلئے بھی ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دیا تھا جو پاکستانی ڈاکٹرز کی معاونت کررہا تھا ۔ارفع کریم رندھاوا کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے کیوالری گراؤنڈ کینٹ میں ادا کی جائیگی ۔اس کے بعد مرحومہ کا جسد خاکی فیصل آباد لے جایا جائیگا ۔فیصل آباد کے ڈی گراؤنڈ میں بھی دوپہر دو بجے نمازجنازہ ہوگی ۔اس کے بعد آبائی گاؤں چک نمبر چار رامدیوالی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.