15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:0
وزیر اعظم کے بیان پر آرمی چیف کے اظہار برہمی کی تردید
آج نیوز - صدارتی ترجمان نے آرمی چیف کی صدر سے ملاقات میں برہمی سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیا دقرار دے دیں ۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی یہ خبر بے بنیاد ہے اوراس میں کوئی صداقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے صدر سے ملاقات میں کسی قسم کا کوئی شکوہ یا شکایت نہیں کی ۔اس سے پہلے آرمی چیف جنرل کیانی نے صدر زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔جس میں ملک اور خطے کی صورتحال سمیت مارک گراسمین کی آمد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔