15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:16
کراچی : فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
آج نیوز - کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔لانڈھی کے پروسیسنگ زون میں واقع فیکٹری کے گودام میں رات نو بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی ۔آگ نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔فائر بریگیڈ کی تقریبا ڈیڑھ درجن گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ گودام میں گارمنٹ میں استعمال ہونے والی اشیا اور دیگر کیمیکل کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ۔