تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:35

عراق: بم دھماکا، 53 افراد ہلاک، 137 زخمی

آج نیوز - عراق میں بصرہ کے قریب بم دھماکے میں ترپن افراد ہلاک اور ایک سو سینتیس زخمی ہوگئے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکہ بصرہ کے قریبی علاقے زبیر میں ہوا۔ ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں کو بصرہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں دھماکہ خودکش حملہ تھا یا نہیں۔ تاہم عینی شاہد کے مطابق جیکٹ میں ملبوس ایک شخص زائرین میں بسکٹ تقسیم کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے مشتہ سمجھ کر حراست میں لیا مگر اس دوران زور دار دھماکہ ہوگیا۔ عراق میں حالیہ دنوں میں دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ملک میں فرقہ واریت کی خلیج بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.