تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق

آج نیوز - اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے وی آئی پی وارڈ میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کا نام بلقیس اور صالح بی بی بتایا جاتا ہے۔ تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع پمز ہسپتال میں نامعلوم افراد نے پمز ہسپتال کے وی آئی پی وارڈ میں گھس کر رانا ثروت جو کہ اغواء برائے تاوان اور قتل کا ملزم تھا اس پر فائرنگ کی تاہم وہ فائرنگ کی زد میں تو نہ آسکا لیکن فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دو خواتین کیبنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری محمد ایاز خان کی بہن اور ماں ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے پمز ہسپتال میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.